ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہید میجر مہادک کی بیوی فوج میں شامل ہوکرشوہرکودیناچاہتی ہیں خراج عقیدت

شہید میجر مہادک کی بیوی فوج میں شامل ہوکرشوہرکودیناچاہتی ہیں خراج عقیدت

Wed, 10 Jan 2018 00:17:45    S.O. News Service

نئی دہلی،9؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہند-چین سرحد کے قریب اروناچل پردیش کے توانگ ضلع میں شہید ہوئے میجر پرساد مہادک کی 30سالہ بیوی گوری مہادک اپنے شوہر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہندوستانی فوج میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔بتادیں کہ 30دسمبر کو اروناچل سرحد کی چین سرحد پر بمباری کے ٹینک کی چیکنگ کے دوران اچانک دھماکے میں میجر پرساد(31)مر گئے۔گوری مہادک ایک یوگ کمپنی میں سیکریڑی (سی ایس)اور وکیل ہیں،وہ مئی 2017سے ورلی میں اہم قانونی فرم کے ساتھ کام کررہی ہیں۔انہوں نے انڈو۔ جرمن چیمبر آف کامرس کے ساتھ بھی کام کیا ہے،اب وہ ہندوستانی آرمی میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا فوج میں شامل ہونا میرے شوہر کے لئے بہترین خراج عقیدت ہوگا۔میجرکے انکل شیواجی مہادک نے بتایا کہ میجر مہادک نے بھونس کالج آف اندھیری سے گریجویشن کیا ہے۔2003میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ ویرار آگئے تھے۔پرساد گوہار ضلع میں فوجی اکیڈمی شروع کرنا چاہتا تھا،تاکہ نوجوان ہندوستانی فوج میں شامل ہو سکیں۔میجر مہادک نے مارچ 2012میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔آرمی کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے آگ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے اندرونی تحقیقات شروع کی ہیں۔


Share: